بیرون ملک پاکستانیوں نے سب کو حیران کر دیا! روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 205 ملین ڈالر آمد

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

اسٹیٹ بینک پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2025 میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 205 ملین ڈالر کی مجموعی سرمایہ کاری (ان فلو) ہوئی جوکہ گزشتہ چھ ماہ کے اوسط 189 ملین ڈالر اور طویل المدتی اوسط 182 ملین ڈالر سے زیادہ ہے۔

ستمبر 2020 میں اسکیم کے آغاز سے اب تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں کل رقوم کا حجم 11.31 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے جو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا اظہار ہے۔

اکتوبر میں نیٹ ان فلو (یعنی وہ رقم جو واپس نہیں بھیجی گئی) 180 ملین ڈالر رہی جو حالیہ مہینوں کے مقابلے میں بہتر ہے۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ پاکستانی ڈائسپورا اب بھی ملکی مالیاتی نظام پر بھروسہ کر رہا ہے۔

ٹی بلز (T-bills) کی نیلامی میں بھی مضبوط شمولیت

اکتوبر میں اسٹیٹ بینک کے ٹریژری بل (T-bills) کی نیلامی کے دوران 493 ارب روپے جمع ہوئے، جو 550 ارب روپے کے ہدف سے کچھ کم تھے، تاہم مارکیٹ کی مجموعی دلچسپی غیر معمولی رہی۔

کل 1.56 کھرب روپے کی بولیاں موصول ہوئیں، جو مختلف مدتوں کے بانڈز کے لیے تھیں۔

تین ماہ کے بلز کے لیے 347 ارب روپے کی بولیاں آئیں جن میں سے 318 ارب روپے 11.04 فیصد منافع پر قبول کیے گئے۔

ایک ماہ کے بلز میں 791 ارب روپے کی بولیاں آئیں جن میں سے 112 ارب روپے 10.99 فیصد پر منظور ہوئے۔

چھ ماہ کے بلز کے لیے 357 ارب روپے کی بولیاں لگیں جن میں سے 15 ارب روپے 11.05 فیصد پر منظور کیے گئے۔

منافع کی اوسط شرح مستحکم رہی؛

ایک ماہ کے بلز پر 10.97 فیصد،

تین ماہ کے بلز پر 11.02 فیصد،

اور چھ ماہ کے بلز پر 11.05 فیصد۔

مجموعی نیلامی کی ویٹڈ ایوریج ییلڈ 11.32 فیصد رہی۔

Related Posts