پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز 32ہزار674 تک پہنچ گئے،724 اموات

تازہ ترین

تازہ ترین

Pakistan's coronavirus cases reach 32,674 with 724 deaths

کراچی : حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی اورکاروبار کھولنے کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسزکی تعداد منگل کے روز 32ہزار674 ہوگئی ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میںکورونا وائرس سے مزید 18 اموات ریکارڈ کی گئیں جس کے بعد ملک میں موذی وباء کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 724 ہوگئی ہے اور مجموعی طور پر 32ہزار674 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس سے پنجاب اور سندھ سب سے زیادہ متاثرہ صوبے ہیں ، اس کے بعد خیبر پختونخوا اور بلوچستان متاثرہ صوبوں میں شامل ہیں۔

سندھ میں 12ہزار 610کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ پنجاب میں 11ہزار869 ،خیبرپختونخوا میں 4ہزار875 ، بلوچستان میں 2ہزار61 ، اسلام آباد میں 716 ، گلگت بلتستان میں 457 اور آزادکشمیر میں 86 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ نے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کرنے کی منظوری دیدی

ملک میں کورونا وائرس کے 8ہزار555 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

Related Posts