پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں ممبئی کا سفر نہیں کرے گی اور اس حوالے سے آئی سی سی کو آگاہ کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پی سی بی نے اس حوالے سے آئی سی سی کو آگاہ کر دیا ہے،بھارت میں رواں برس اکتوبر میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم ممبئی سفر نہیں کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ سیمی فائنل کیلئے کولکتہ اور ممبئی وینیوز ہیں، پاکستان اوربھارت کے سیمی فائنل میں ٹکراؤ کی صورت میں کولکتہ میں میچ کرایا جائے،پی سی بی نے آئی سی سی کو بتا دیا ہے کہ ممبئی پاکستان کیلئے محفوظ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کل کیا جائے گا، کولکتہ میں ممکنہ طور پر پاکستان کے 3 میچز شیڈولڈ ہیں، پاکستان بھارت کا میچ احمد آباد کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں:چیئرمین پی سی بی کے انتخابات روکنے کیلئے حکم امتناع کی استدعا مسترد
یاد رہے کہ ورلڈ کپ سے قبل کرکٹ کا ایک اور اہم ایونٹ ایشیا کپ 2023 ون ڈے فارمیٹ کے تحت تحت پاکستان میں کھیلا جائے گا، بھارت کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہائبرڈ ماڈل پیش کیا تھا جسے ایشین کرکٹ کونسل نے قبول کرلیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








