اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دنیاافغانستان کے حوالے سے ہمارے موقف کی تائید کررہی ہے، انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں کی ترجیح عوام نہیں ڈالرز تھے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ غلط فیصلوں کی وجہ سے ملک کو نقصان ہوا،کسی کوقصوروارٹھہرانے کے بجائے درست فیصلے کرنے چاہئیں۔ ماضی میں عوامی مفادات کے خلاف خارجہ پالیسیاں بنائی گئیں۔
وزارت خارجہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ او آئی سی اجلاس کے بعد افغانستان پر دنیا بھر کا مؤقف ہمارے ساتھ ہے، افغانستان میں ابھرتے ہوئے انسانی المیے پرفوری اقدامات کی ضرورت ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ آئندہ اوآئی سی کا اجلاس اس سے بھی بہتر اندازمیں منعقد کیاجائیگا۔ دنیاافغانستان کے حوالے سے ہمارے موقف کی تائید کررہی ہے، مختصر وقت میں وزرائے خارجہ کو اکٹھا کرنا بڑی بات ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اصولوں سے ہٹ کرفیصلے کیے جائیں تونقصان ہوتا ہے۔کورونا کے باعث مشکلات کاسامنا کیا، وبا کے باوجود پاکستان کا تشخص پہلے سے بہتر ہے۔
وزیر اعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی حکمرانی کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا،خود اعتمادی ختم ہونے پر قومیں زوال کا شکار ہوتی ہیں،پاکستان 60 کی دہائی جیسا ملک بننے جارہا ہے جبکہ ہماری جدوجہد عوام کی فلاح وبہبود ہے۔اوورسیزپاکستانی انتہائی قابل اور ہرشعبے میں اپنا لوہا منوا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: ٹی ایل پی اور جے یو آئی اوپر آئیں تو پاکستان نیچے جائے گا، فوادچوہدری
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








