دنیا کی سب سے 500 بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں پاکستان کے کئی معروف افراد شامل ہیں۔ اس فہرست میں وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر، سابق وزیراعظم عمران خان، نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی، مولانا الیاس قادری، مولانا طاق جمیل سمیت کئی مذہبی علماء اور دیگر شخصیات شامل کی گئی ہیں۔
یہ فہرست ہر سال شائع کی جاتی ہے اور مسلمانوں پر اثر رکھنے والے افراد کو ان کے ثقافتی، نظریاتی، مالی، سیاسی یا دیگر شعبوں میں اثرات کی بنیاد پر منتخب کیا جاتا ہے۔
فہرست میں وزیراعظم شہباز شریف کو پاکستان کے 24 ویں وزیراعظم کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ جنرل عاصم منیر، جو قرآن مجید حفظ کر چکے ہیں اور پاکستان کے دو اہم عسکری انٹیلی جنس اداروں کے سربراہ رہ چکے ہیں، بھی شامل ہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان کا بھی اعزازی ذکر کیا گیا ہے جنہیں 2023 سے قید میں رکھا گیا ہے لیکن وہ اب بھی عوام اور بیرون ملک پاکستانی کمیونٹی میں مقبول ہیں۔
پاکستانی مذہبی شخصیات میں مفتی محمد تقی عثمانی، مولانا طارق جمیل، مولانا نذیر الرحمن اور امیر دعوت اسلامی محمد الیاس عطار قادری شامل ہیں۔
اس کے علاوہ عالمی شہرت یافتہ شخصیات ملالہ یوسفزئی، فلمساز اور صحافی شرمین عبید چنوی، صوفی گلوکارہ عابدہ پروین، نعت خوان اویس رضا قادری اور انسانی خدمات میں ممتاز پروفیسر ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔
ڈاکٹر رضوی سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کے بانی اور چیف ایگزیکٹو ہیں جو پاکستان کا سب سے بڑا مفت علاج فراہم کرنے والا ادارہ ہے۔
یہ فہرست پاکستان کی سیاسی، عسکری، علمی، مذہبی اور سماجی شخصیات کی عالمی سطح پر پذیرائی کا ثبوت ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








