پاکستان کے نئے سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر سعودی عرب پہنچ گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان کے نئے سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر ریاض پہنچ گئے
پاکستان کے نئے سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر ریاض پہنچ گئے

اسلام آباد: سابق ڈی جی رینجرز سندھ لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر پاکستان کے نئے نامزد سفیر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے۔

لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) بلال اکبر آئندہ چند روز میں پاکستان کے نئے سفیر کا چارج سنبھال لیں گے۔ اس موقع پر بلال اکبر نے کہا کہ کوشش ہوگی پاک سعودی تعلقات مزید مستحکم کریں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز اپنی مدت ملازمت ختم کرکے ریٹائرمنٹ کے ساتھ 28 اپریل کو پاکستان روانہ ہورہے ہیں۔

جنرل (ر) بلال اکبر پاکستان کی فوج میں بڑے عہدوں پر فائز رہے ہیں اور دسمبر 2020 میں ریٹائر ہوئے تھے۔

لیفٹننٹ جنرل (ر) بلال اکبر سے پہلے راجہ علی اعجاز اسی عہدے پر فائز تھے جو کہ ایک کیریئر ڈپلومیٹ ہیں اور متعدد ممالک میں سفیر کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اگلے 2 روز میں کورونا ویکسینیشن کے لیے اسپیشل بس روٹ چلائیں گے، یاسمین راشد

Related Posts