اسلام آباد: سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف سوئیڈن کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے پاکستان نے سخت احتجاج ریکارڈ کروا دیا۔
پاکستان میں تعینات سویڈن کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا، پاکستان نے سویڈش ناظم الامور سے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔
قائم مقام سیکریٹری خارجہ سائرس قاضی نے سوئیڈش ناظم الامور کو طلب کیا۔ سوئیڈش ناظم الامور کو سویڈن میں مسلسل قرآن پاک کی بے جرمتی کے واقعات پر پاکستان کے شدید تحفظات سے آگاہ کیا۔
پاکستان کی مشکلات کا حل نواز شریف کے پاس ہے، مریم اورنگزیب
انہیں بتایا گیا کہ ایسے واقعات دنیا بھر میں اسلامو فوبیا کے فروغ اور اربوں مسلمانوں کی دل آزاری کا باعث ہیں، آزادی اظہار راے کی آڑ میں ایسے توہین آمیز واقعات قابل قبول نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ بدھ عیدالاضحی کے پہلے دن سویڈن میں اسٹاک ہوم مسجد کے سامنے ایک عراقی نژاد 37 سالہ سالوان مومیکا نے پولیس کی حفاظت میں قرآن پاک کے نسخے کو نذر آتش کیا تھا۔
قرآن پاک کے نسخے کی بے حرمتی پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلم ممالک ترکی، اردن، فلسطین، سعودی عرب، مراکش، عراق، ایران، سینیگال اور مراکش سمیت دیگر غیرمسلم ممالک کے سربراہ نے بھی اس کی شدید الفاط میں مذمت کی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








