پاکستان کا شاندار کم بیک؛ بنگلادیش کو تیسرے میچ میں چت کر دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ ای ایس پی این)

بنگلہ دیش کے میر پور اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان نے بنگلادیش کو تیسرے ٹی20 میچ میں 74 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر سیریز میں شاندار کامیابی سمیٹ لی۔

پاکستان نے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز کا مضبوط ہدف سیٹ کیا۔ اوپنر صاحبزادہ فرحان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 63 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جبکہ حسن نواز نے 33، محمد نواز نے 27 اور صائم ایوب نے 21 رنز کی قیمتی شراکتیں دیں۔

جواب میں بنگلادیش کی ٹیم پاکستانی بولرز کے سامنے بے بس نظر آئی اور 178 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 104 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ بنگلادیش کی جانب سے محمد سیف الدین 35 رنز بنا کر نمایاں رہے، لیکن دیگر بلے باز پاکستانی بولنگ کے سامنے ناکام رہے۔ پاکستان کے خلاف بنگلادیش نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، لیکن پاکستانی بیٹسمینوں نے میزبان ٹیم کے بولرز کو کوئی موقع نہ دیا۔

بنگلادیش کی جانب سے تسکین احمد نے 3 اور نسیم احمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں لیکن یہ پاکستانی بلے بازوں کو روکنے کے لیے کافی نہ تھا۔

واضح رہے کہ اس میچ سے قبل سیریز میں بنگلادیش کو 0-2 کی برتری حاصل تھی لیکن پاکستان نے تیسرے میچ میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے نہ صرف میچ جیتا بلکہ اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

Related Posts