آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی افتتاحی تقریب میں پاکستان ویمن ٹیم کی شرکت نہیں کرے گی، ذرائع کے مطابق ٹیم کی کپتان اور نہ ہی کوئی اور نمائندہ بھارت میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں شرکت کرے گا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ورلڈ کپ سے متعلقہ دیگر تقاریب اور سرگرمیوں میں بھی پاکستانی ٹیم کی غیر موجودگی برقرار رہے گی۔
واضح رہے کہ آئی سی سی نے 30 ستمبر کو بھارتی شہر گوہاٹی میں بھارت اور سری لنکا کے میچ کے موقع پر ایک شاندار افتتاحی تقریب کا اعلان کر رکھا ہے جس میں شریک ٹیموں کے کپتانوں کا ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن اور پریس کانفرنس بھی روایت کا حصہ ہوں گے تاہم پاکستان ان سرگرمیوں سے دور رہے گا۔
ورلڈ کپ کے دوران پاکستان ویمن ٹیم ہائبرڈ ماڈل کے تحت اپنے میچز سری لنکا میں کھیلے گی جہاں وہ براہِ راست پاکستان سے سفر کر کے پہنچے گی۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 30 ستمبر سے 2 نومبر تک بھارت اور سری لنکا میں منعقد کیا جا رہا ہے اور اس بار ٹورنامنٹ کا انعقاد دو ملکوں میں مشترکہ طور پر کیا جا رہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








