پاکستان کے مشہور ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے پاور لفٹنگ میں غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں 120 کلوگرام کیٹیگری میں کامن ویلتھ چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
نوح دستگیر بٹ نے اپنے پہلے پاور لفٹنگ مقابلے میں تین طلائی تمغے اور ایک کانسی کا تمغہ حاصل کر کے اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا، اوپن کیٹیگری میں 860 کلوگرام وزن اٹھا کر اپنے ملک کے لیے چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتا۔
اپنی مجموعی فتح کے علاوہ نوح دستگیر بٹ نے انفرادی مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکواٹ میں 370 کلو گرام اٹھا کر گولڈ میڈل حاصل کیا اور بینچ پریس میں 210 کلوگرام کی لفٹ کے ساتھ ایک اور گولڈ حاصل کیا۔
نوح دستگیر بٹ نے ڈیڈ لفٹ کیٹیگری میں 280 کلوگرام وزن اٹھا کر کانسی کا تمغہ بھی حاصل کیا۔
پاور لفٹنگ میں یہ کامیابی نوح دستگیر بٹ کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے، جنہوں نے پہلے ویٹ لفٹنگ میں متعدد تمغے حاصل کیے تھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








