پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگا

تازہ ترین

تازہ ترین

Pakistan’s women cricketers to undergo fitness tests via video link

لاہور: پاکستان  ویمنزکرکٹ   ٹیم کی انتظامیہ نے مطلوبہ فٹنس کے معیار کو برقرار رکھنے کے لئے 38 کھلاڑیوں کے لئے آن لائن فٹنس ٹیسٹ کا انتظام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک پریس ریلیز کے مطابق ویڈیو ٹیسٹ 11 مئی سے شروع ہوں گے اور 20 مئی تک جاری رہیں گے۔ ٹیسٹ کے دوران خواتین کھلاڑی فٹنس کا معیار ثابت کرنے کیلئے مختلف مراحل سے گزریں گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے باعث ٹیسٹ روزے کے اوقات کے بعد کیے جائیں گے۔ یہ ٹیسٹ فٹنس ٹرینرعمران خلیل کی سربراہی میں کئے جائیں گے ۔

قومی خواتین ٹیم کی چیف سلیکٹر عروج ممتاز نے کہا ہے کہ جدید دور میں کھلاڑیوں  کو ہر وقت زیادہ سے زیادہ فٹنس برقرار رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

انہوں نے مزید کہا کہ پیشہ ور کرکٹر ہونے کے ناطے ہم تمام کھلاڑیوں سے اپنی فٹنس کی سطح برقرار رکھنے کی اپیل کرتے ہیں تاہم اگر کوئی کھلاڑی مطلوبہ معیار کو پورا کرنے میں ناکام رہی تو اس پرجرمانہ نہیں ہوگا۔

Related Posts