اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے، ایسی صورتحال میں انتہائی کرب ناک مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں، ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فلسطینی خاتون ڈاکٹر اپنی بیٹی کو اسٹریچر پر دیکھ کر بیہوش ہوگئی۔
یہ ویڈیو غزہ کی خاتون ڈاکٹر غدہ ابو ایدہ کی ہے جو جنگی حالات میں بھی اپنے فرض کی ادائیگی سے پیچھے نہیں ہٹیں، لیکن غدہ کو یہ معلوم نہیں تھا کہ ان کی اپنی بیٹی بھی اسرائیل کی بربریت کی زد میں آجائے گی۔
Gaza doctor in shock as her daughter is rushed in on a stretcher
Watch the moment a Gaza doctor is shocked to see her injured daughter rushed in on a stretcher. Dr Ghada Abu Eida was on duty at the Indonesian Hospital’s emergency department when paramedics rushed in. The… pic.twitter.com/joI6tu05dx
— Middle East Monitor (@MiddleEastMnt) November 1, 2023
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹریچر پر ایک زخمی بچی کو ایمرجنسی میں لایا گیا، اس دوران اسپتال میں موجود خاتون ڈاکٹر بچی کو دیکھ کر زار و قطار رونے لگتی ہیں اور پھر بے ہوش ہوجاتی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے وائرل ویڈیو پر خاتون ڈاکٹر اور ان کی بیٹی سمیت فلسطین کے مسلمانوں کیلئے دعائے خیر کی جارہی ہے۔
واضح رہے غزہ پر اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک 8 ہزار 700 سے زائد فلسطینی اسرائیلی بربریت کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








