مردان میں خواتین کے پانچ رکنی اغوا کار گروپ نے لوگوں کے دلوں میں خوف پیدا کر دیا ہے، تازہ ترین واقعے میں شہر کے علاقے ایران آباد میں گینگ نے چھٹی کلاس کی طالبہ کو اغوا کر لیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں خواتین کو بچی کا ہاتھ پکڑ کر اپنے ساتھ لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ متاثرہ لڑکی، جو صبح 7 بجے اپنے گھر سے اسکول کے لیے نکلی تھی، گینگ کی ارکان اسے ساتھ لے گئیں۔
دو روز قبل بھی اس گینگ نے ساتویں کلاس کی طالبہ کو اغوا کرنے کی کوشش کی تھی۔ جب مذکورہ بچی نے مزاحمت کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے اسے بلیڈ سے زخمی کردیا۔
اس واقعے کے بعد خوف و ہراس نے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے کیونکہ والدین اپنی بچیوں کی حفاظت کے بارے میں فکر مند ہیں۔
مزید پڑھیں:کراچی میں کھلے مین ہول یا موت کی وادی، ایک اور بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق
پولیس نے لڑکی کے والد واجد گل کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








