نیو یارک:معروف امریکی اداکارہ اور بزنس ویمن پیرس ہلٹن نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں 18 سال کی عمر میں ذہنی اور جسمانی طور پر بدسلوکی کا نشانہ بنایا گیا۔
پیرس ہلٹن نے اس حوالے سے اپنی تصاویر اور تفصیلات انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ میری تصویریں 18 سال کی عمر کی ہیں جب میں بورڈنگ سکول سے خوفناک تجربہ جھیلنے کے بعد واپس گھر آئی۔
انہوں نے کہا کہ میں اس وقت کا درد اپنی آنکھوں میں محسوس کرسکتی ہوں۔پیرس ہلٹن نے اپنے پیغام میں ماضی سے متعلق مزید لکھا کہ اس وقت میں بہت تکلیف میں تھی۔
اداکارہ نے کہا کہ میں نے سب کچھ ٹھیک ہونے کا بہانہ بھی کیا اور بری یادوں کو روکنے کی کوشش کی۔پیرس ہلٹن نے لکھا کہ میں جو آج ہوں اس پر وہ نوجوان لڑکی بیحد فخر کرتی ہوگی۔