پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف ستاروں سے مزین ڈرامہ سیریل پری زاد کی نئی قسط کو چند گھنٹوں میں یو ٹیوب پر 50 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا، عینی کا راز فاش ہوگیا، پری زاد کو پتہ چل گیا کہ وہ نابینا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اب تک ڈرامہ سیریل پری زاد کو 61 لاکھ 85 ہزار مرتبہ دیکھا گیا جبکہ 1لاکھ 47 ہزار سوشل میڈیا صارفین نے نئی قسط کو پسندیدگی کی سند عطا کردی۔ تازہ ترین قسط میں پری زاد کو پتہ چلتا ہے کہ عینی کی آنکھیں کام نہیں کرتیں۔
تصویری تجزیہ، سعودی عرب میں پہلے عالمی فلم فیسٹیول کی رنگارنگ تقریب
شالیمار تھیٹر اسکینڈل، اسٹیج اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار
ڈرامہ سیریل پری زاد نے مداحوں کے دلوں پر راج کرنے کے نئے ریکارڈز قائم کیے ہیں۔ 21ویں قسط میں پری زاد کو عینی کے قریب آنے سے قبل اس کی بینائی کھوجانے کا علم ہوتا ہے۔ ناہید کا نیا چہرہ ناظرین کے سامنے لایا جاتا ہے ۔
وہ اپنی بہن کو کہتی نظر آتی ہے کہ پری زاد اب بھی اسے پسند کرتا ہے اور ملاقات کیلئے بھی کہتی ہے جو بظاہر غلط ہے۔ ڈرامہ سیریل پری زاد کے منفرد ڈائیلاگز اور کہانی کا پلاٹ ناظرین و سامعین کو بہت پسند آیا ہے۔
ڈرامے کی کہانی ایک متوسط شکل و صورت کے حامل سانولے شخص پری زاد کے گرد گھومتی ہے جس کے ساتھی ہمیشہ اس کا مذاق اڑاتے ہیں لیکن وہ بہت ذہین اور مہذب ہے جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ترقی کرتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








