میں نے پیسے نہیں لیے۔پارک من ینگ نے الزامات مسترد کردئیے

تازہ ترین

تازہ ترین

میں نے کسی سے پیسے نہیں لیے۔پارک من ینگ نے الزامات مسترد کردئیے

کورین اداکارہ پارک من ینگ نے اپنے سابقہ بوائے فرینڈ سے رقم لینے کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے کسی سے پیسے نہیں لیے۔

تفصیلات کے مطابق 37سالہ اداکارہ سوشل میڈیا پر اپنے متنازعہ بوائے فرینڈ سے رقم لینے کے الزامات پر مبنی سنگین تنقید کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں، پارک من ینگ نے تمام تر الزامات کی سختی سے تردید کی۔

رواں ماہ 15 جنوری کو ایک رپورٹ شائع ہوئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ پارک من ینگ نے اپنے متنازعہ بوائے فرینڈ کینگ جونگ ہیون سے اپنے رشتے کے اچھے دنوں کے دوران اچھی خاصی رقم حاصل کی ہے۔

تفصیلی رپورٹ کے مطابق کینگ ہونگ ہیون کی کمپنی سے رقم پارک من ینگ کے ذاتی بینک اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی جس کیلئے 3 اقدام پر مشتمل پیچیدہ طریقۂ کار اپنایا گیا۔ میڈیا چینل (ڈسپیچ) کا کہنا ہے کہ رقم کو قرض ظاہر کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق رقم کو ذاتی اخراجات (لونگ ایکسپنسز) کا عنوان دیا گیا تاہم اداکارہ پارک من ینگ کی ایجنسی ہک انٹرٹینمنٹ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اداکارہ کی جانب سے تمام تر الزامات کو مسترد کردیا۔

ہک انٹرٹینمنٹ کا کہنا ہے کہ پارک من ینگ نے اپنے سابق بوائے فرینڈ سے مالی امداد حاصل نہیں کی۔ 250 ملین کی رقم جس کا تذکرہ آرٹیکل میں کیا گیا ہے، وہ پارک من ینگ کے اکاؤنٹ میں تھی جسے کینگ جونگ ہیون استعمال کرتے تھے۔

Related Posts