اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کرلی۔
اے ٹی سی اسلام آباد میں جج ابوالحسنات محمد ذعالقرنین نے پرویز الٰہی کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے 20 ہزار روپے مچلکوں کے عوض پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے کہا کہ چوہدری پرویزالٰہی سے دوران ریمانڈ کچھ برآمد نہیں ہوا، ایف آئی ار میں بھی وہ نامزد بھی نہیں ہیں۔ عدالت نے 8 ستمبر کو سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا۔
طورخم بارڈر کو 10 روز بعد ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بحال کردیا گیا
واضح رہے کہ تھری ایم پی او معطلی پر چوہدری پرویز الہیٰ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر رہائی کے بعد پولیس لائن سے ایک بار پھر گرفتار کیا گیا تھا۔
ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ پرویزالہیٰ کو تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمہ نمبر 3/23 میں گرفتار کیا گیا۔
حکام کے مطابق 18 مارچ کو جوڈیشل کمپلیکس پر ہنگامہ آرائی کا مقدمہ پرویزالہیٰ کے خلاف ایس ایچ او تھانہ رمنا کی مدعیت میں درج ہوا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








