کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع واشک میں مسافر بس کھائی میں جاگرنے کے نتیجے میں 28 افراد جاں بحق جبکہ 22زخمی ہوگئے ہیں۔
نجی ٹی وی (جیو نیوز) کی رپورٹ کے مطابق واشک کے علاقے کلغلی میں مسافر بس کا ٹائر پھٹ گیا جس کے باعث یہ خوفناک حادثہ ہوا۔ گوادر سے کوئٹہ جانے والی بس بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری، بس کے مسافروں میں شامل 6افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
لیویز حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملنے پر امدادی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ زخمیوں کو بسیمہ ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم زخمیوں میں سے مزید 22 افراد جانبر نہ ہوسکے، جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جن کی درست تعداد معلوم نہیں ہوسکی۔
حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہوگئی۔ لیویز حکام کے مطابق بس کھائی میں جاگرنے سے 22 افراد زخمی ہوئے جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پولیس نے واقعے کی وجوہات پر تفتیش شروع کردی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








