شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے ”کے جی ایف“ کا ریکارڈ توڑ ڈالا، کتنے پیسے کما لیے؟ جانئے

تازہ ترین

تازہ ترین

شاہ رخ خان کی سپر ہٹ فلم پٹھان نے 13 دنوں میں ہی کے جی ایف 2 کا ریکارڈ توڑ ڈالا، اس طرح بھارتی فلم سینما کی دوسری بڑی کمائی والی فلم بن گئی ۔

شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کو ریلیز ہوئے 13 دن گزر چکے ہیں لیکن فلم کی مقبولیت میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے، فلم نے اب تک بھارت سے 438 کروڑ روپے اکٹھے کرلیے ہیں جبکہ دنیا بھر سے 832 کروڑ روپے کمالیے ہیں۔

شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے گزشتہ کئی فلموں کے ریکارڈ توڑے ہیں، سپر ہٹ اور بلاک باسٹر فلم کے جی ایف 2کا بھی ریکارڈ توڑ ڈالا ہے جبکہ انڈین فلم انڈسٹری کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ”باہو بلی “ سے پیچھے ہے۔


بھارتی تجارت کے ماہر ’’تران ادش‘‘ کا کہنا ہے کہ فلم پٹھان اپنی ریلز کے 13 ویں دن انتہائی مضبوطی کیساتھ سینما گھروں میں موجود ہے اور بہترین کمائی کر رہی ہے اس کے باوجود کہ سینما گھروں نے ٹکٹس کی قیمت میں کمی ہے اس کے باوجود کمائی بتدریج جاری ہے ۔

Related Posts