مودی سرکار نے گرین سگنل دیدیا، رواں سال پاک بھارت کرکٹ ٹاکرے کی راہ ہموار

تازہ ترین

تازہ ترین

پاک انڈیا کرکٹ میچ کا ایک منطر
متوقع طور پر یہ مقابلہ ایشیا کپ میں ہوگا، فوٹو الجزیرہ

ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرے کی راہیں ہموار ہوگئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ 2025 میں بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف میچ کھیلےگی۔ بھارتی حکومت نے انڈین بورڈ کو پاکستان کے خلاف کھیلنےکا گرین سگنل دے دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے وزیر کھیل منسکھ منداویا کے بیان کے بعد صورتحال واضح ہوئی ہے۔

بھارتی وزیر کھیل نے نیشنل اسپورٹس گورنس کے دوران پالیسی بیان میں کہا کہ ہمارا موقف بالکل واضح ہے، ہمیں پاکستان کے ساتھ کسی بھی انٹرنیشنل مقابلے میں کھیلنے پر مسئلہ نہیں، چاہے یہ کرکٹ ہو یا ہاکی یا کوئی کھیل، ہمیں کوئی مسئلہ نہیں، جب ہاہمی سیریز یا مقابلوں کی بات ہو تو سب کو حکومتی موقف کا علم ہے۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ مجوزہ شیڈول کے مطابق 5 سے 21 ستمبر تک کھیلا جائےگا۔ ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹیمیں کم از کم دو مرتبہ مد مقابل ہوں گی۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 7 اور 14 ستمبر کو مد مقابل ہوں گی۔

Related Posts