پی سی بی کا خواتین کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان، کون شامل، کون باہر؟

تازہ ترین

تازہ ترین

PCB announces central contracts for women cricketers: Who’s in and who’s out?

پاکستان کرکٹ بورڈ نے خواتین کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا ہے۔

پی سی بی نے 2024-25سیزن کے لیے 16 خواتین کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دیے ہیں، جو یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔

پچھلے سال20 کرکٹرز کو 2 سال کے لیے سینٹرل کنٹریکٹس دیے گئے تھے، اس شرط کے ساتھ کہ ان کی کارکردگی کا جائزہ 2023-24 سیزن کے بعد لیا جائے گا۔

کپتان فاطمہ ثنا اور وکٹ کیپر بیٹر منیبہ علی کو اے کیٹیگری میں ترقی دی گئی ہے جبکہ حالیہ پرفارمنس کے سبب لیفٹ آرم اسپنر سعدیہ اقبال کو بی کیٹیگری میں ترقی دی گئی ہے۔

اس سینٹرل کنٹریکٹ میں 3 نئی کھلاڑی شامل ہیں: گل فیروزا، رامین شمیم اور تاسمیہ رباب۔ گل فیروزا 2018 اور رامین شمیم نے 2022-23 کے بعد دوبارہ سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کیا ہے، تاسمیہ رباب نے پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کیا ہے، جو ان کے کیریئر کا ایک اہم سنگ میل ہے۔

آئی پی ایل 2025: نیلامی کی تیاریاں، اس بار سب سے مہنگا کھلاڑی کون؟

 ندا ڈار، عالیہ ریاض، انوش نصیر، ایمان فاطمہ، شوال ذوالفقار اور صدف نواز کے سینٹرل کنٹریکٹس کی تجدید نہیں کی گئی تاہم یہ تمام کھلاڑی سلیکشن کے لیے دستیاب رہیں گی۔

سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والی کھلاڑیوں کی فہرست:
کیٹیگری اے:
فاطمہ ثنا، منیبہ علی ، سدرا امین

کیٹیگری بی:
نشرہ سندھو، سعدیہ اقبال

*کیٹیگری سی:
ڈیا نہ بیگ، عمیمہ سہیل

کیٹیگری ڈی:
غلام فاطمہ، گل فیروزا، ناجیہ علوی، رامین شمیم، صدف شمس، سیدا عروب، تاسمیہ رباب، طوبیہ حسن ، ام ہانی۔

Related Posts