لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک سیزن 22-2021 کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ سیزن 10 ٹورنامنٹس پر مشتمل ہو گا، جس میں 266 میچز کھیلیں جائیں گئے۔
پی سی بی کے ڈومیسٹک سیزن 21-2020 کے 9 ٹورنامنٹس میں 220 میچز کھیلے گئے تھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کو ڈومیسٹک سیزن کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے والے واحد بورڈ کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
پی سی بی کا ڈومیسٹک سیزن 22-2021 پاکستان کی میزبانی میں کھیلے جانے والے بین الاقوامی میچز سے مکمل طور پر الگ حیثیت رکھتا ہے۔ ستمبر 2021 سے مارچ 2022 کے درمیان پاکستان، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور آسڑیلیا کی میزبانی کرے گا اس دوران ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ بھی منعقد ہو گی۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








