پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتے ہوئے 11 سال مکمل، پی سی بی نے یادگاری پیغام جاری کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتے ہوئے 11 سال مکمل، پی سی بی نے یادگاری پیغام جاری کردیا
پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتے ہوئے 11 سال مکمل، پی سی بی نے یادگاری پیغام جاری کردیا

لاہور: پاکستان کو آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتے ہوئے 11 سال مکمل ہو گئے ہیں جس پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ایک یادگاری پیغام جاری کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ آج ہی کے روز سن 2009ءمیں پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی کا ورلڈ کپ جیتا تھا جبکہ ورلڈ کپ کا فائنل میچ لارڈز کے تاریخی گراؤنڈمیں کھیلا گیا۔ 

واضح رہے کہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی کا ورلڈکپ بوم بوم آفریدی کی شاندار پرفارمنس کے باعث جیتا۔ سری لنکن ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورزمیں 6وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنا سکی جبکہ پاکستان نے یہ ہدف 2وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

شاہد خان آفریدی کو بہترین پرفارمنس کی وجہ سے مین آف دی میچ بنایا گیا۔ شاہدآفریدی نے 40 گیندوں پر 54 رنز اسکور کیے اورناٹ آؤٹ رہے جبکہ کامران اکمل37 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ شاہ زیب حسن نے 19 جبکہ شعیب ملک نے 24 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

باؤلنگ پرفارمنس بھی اچھی رہی۔ عبدالرزاق نے 3جبکہ شاہدآفریدی، عمر گل اور محمد عامرنے مخالف ٹیم سری لنکا کے 1،1 کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔ سری لنکن کھلاڑیوں میں سنگاکارا نے سب سے زیادہ 64 رنز اسکور کیے، تاہم فتح پاکستان کے نام رہی۔ 

Related Posts