وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کو طلب کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کو طلب کرلیا
وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کو طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسانی مانی کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی پیر کو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرینگے اور انہیں اپنی تین سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کرینگے۔

احسان مانی اس حوالے سے بھی تمام تر تفصیلی رپورٹ پیش کریں گے کہ کتنی غیر ملکی ٹیمیں پاکستان آئیں؟ پی سی بی نے کیا کیا کامیابیاں حاصل کیں؟

میڈیا رپورٹ کے مطابق احسان مانی وزیراعظم کو ڈومیسٹک کرکٹ ڈھانچے میں تبدیلی سے متعلق آگاہ کریں گے، احسان مانی کو مزید تین سال کیلئے توسیع ملے گی یا نہیں، فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی کی تین سالہ مدت بدھ 24 اگست کو ختم ہورہی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کسی کرکٹر کو چیئرمین پی سی بی بنانے کے خواہش مند ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے پرانے ساتھی رمیز راجہ پی سی بی کی چیئرمین شپ کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 20 اگست 2018 کو نجم سیٹھی کی جگہ احسان مانی کو چیئرمین پی سی بی نامزد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی دارالحکومت میں واقع جامعہ حفصہ کی عمارت پر افغان طالبان کے جھنڈے لہرائے دیئے گئے

Related Posts