ذکا اشرف کے دشمن ملک کہنے پر بھارت میں واویلا

تازہ ترین

تازہ ترین

ذکا اشرف کے دشمن ملک کہنے پر بھارت میں واویلا
ذکا اشرف کے دشمن ملک کہنے پر بھارت میں واویلا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین ذکا اشرف کی جانب سے بھارت کو دشمن ملک کہنے پر سوشل میڈیا پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

بھارتی مبصر وکرانت گپتا نے چیئرمین پی سی بی کے بیان کے بعد کہا کہ ذکا اشرف نے نو بال کرائی ہے۔

بھارتی مبصر وکرانت گپتانے مزید کہا کہ پاکستانی ٹیم کا بھارت میں زبردست استقبال ہوا، پاکستانی کھلاڑیوں کے دشمن ذکا اشرف خود ہیں۔

انہیں جواب دیتے ہوئے ایک پاکستانی صارف نے کہا کہ شانت ہو جائیے جناب، یہ ایک سیاسی اصطلاح ہے جو دونوں ملک ایک دوسرے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ناراض ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

ایک صارف نے انہیں مشورہ دیا کہ وکرانت گپتا آپ پاکستانی اور بھارتی کھلاڑیوں کی گپ شپ کرائیں، اس کا دونوں ملکوں کے کرکٹ فینز پر اچھا اثر پڑے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے کھلاڑیوں کا معاوضہ بڑھایا تاکہ دشمن ملک میں پاکستان کیلئے کھیلنے جاتے وقت ان کے حوصلے بلند ہوں۔

ذکا اشرف کی جانب سے بھارت کو دشمن ملک کہنے پر سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ملے جلے تاثر کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Related Posts