لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے گرانٹ بریڈ برن کو 2 سال کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں بتایاگیا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ سیریز میں کنسلٹنٹ کے طور پر ذمہ داریاں نبھانے والے گرانٹ بریڈ برن ہیڈکوچ مقرر کیا گیا ہے۔ اُن کی کوچنگ میں پاکستان نے 1-4 سے سیریز اپنے نام کی تھی جبکہ ٹی20 سیریز دو دو سے برابر رہی تھی۔
اس سے قبل بھی گرانٹ بریڈ برن 2018 سے 2020 تک پاکستانی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ کے علاوہ قومی کرکٹ اکیڈمی میں بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے گرانٹ بریڈ برن نے اسکاٹ لینڈ کے ہیڈ کوچ کے بھی فرائض سرانجام دیے ہیں۔
ویسٹ انڈیز بورڈ نے ڈیرن سیمی کو ون ڈے اور ٹی 20 کا کوچ مقرر کردیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر ہونے پر گرانٹ بریڈبرن کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسی باصلاحیت اور مہارت کی حامل ٹیم کے ساتھ کام کرنا ان کیلئے اعزاز ہے، ہم اپنی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے سخت محنت کررہے ہیں۔ وہ اور مکی آرتھر بہت زیادہ پرجوش ہیں کہ اپنے کھلاڑیوں کی مدد کریں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








