پی سی بی نے پاک نیوزی لینڈ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا۔

کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ سابق ٹیسٹ کرکٹرز علی نقوی اور کرس براڈ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 14 اپریل سے 7 مئی تک ٹی 20 انٹرنیشنل اور ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں میچ ریفریز ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاک نیوزی لینڈ سیریز کیلئے اسلام آباد پولیس سکیورٹی فراہم کرنے پر تیار

علی نقوی لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جانے والے پانچ ٹی20 میچز میں میچ ریفری ہوں گے جس میں احسن رضا، علیم ڈار، آصف یعقوب، فیصل آفریدی اور راشد ریاض میدان میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔

آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفری کے رکن کرس براڈ 14 سال میں پہلی بار راولپنڈی اور کراچی میں کھیلے جانے والے پانچ ون ڈے میچوں کی امپائرنگ کیلئے پاکستان آئیں گے۔

پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچز کیلئے احسن رضا، علیم ڈار، آصف یعقوب، فیصل آفریدی، لینگٹن روسرے، جوئل ولسن، راشد ریاض آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیں گے۔

Related Posts