پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کھلاڑی عمر اکمل کی طرف سے نوٹس آف چارج کا جواب وصول کر لیا ہے جس کے بعد ان کے جواب کی جانچ پڑتال شروع کردی گئی ہے۔
کرکٹر عمر اکمل کو انسدادِ بدعنوانی ضابطے کی دفعہ 2.4.4 کی دو بار خلاف ورزی کرنے پر گزشتہ ماہ قواعد کے تحت جواب طلبی کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کا آج انہوں نے جواب دیا ہے۔
قانون کے مطابق عمر اکمل پر الزام ثابت ہونے کی صورت میں کم از کم 6 ماہ اور زیادہ زیادہ عمر بھر کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگائی جاسکتی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستانی کرکٹر عمر اکمل نے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر ملنے والے نوٹس آف چارج کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی بیٹسمین عمر اکمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر کم سے کم سزا کا سامنا کرنا ہوگا۔
معاملہ اینٹی کرپشن ٹریبونل میں جانے کی بجائے ایگریڈ سینکشنز کے تحت نمٹایا جائے گا، جبکہ عمراکمل نے رابطوں اور پیشکشوں کے بارے میں پی سی بی کو بروقت آگاہ نہ کرنے کی غلطی تسلیم کر لی۔
مزید پڑھیں: عمر اکمل کا نوٹس آف چارج چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








