لاہور: پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے کسینو اسکینڈل کا نوٹس لیتے ہوئے کسینو جانے والے دو عہدیداران کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔
کولمبو کے کسینو میں جانے والے بورڈ کے میڈیا ہیڈ اور جی ایم کو شو کاز نوٹس جاری کرکے دونوں کو 7 روز کے اندر تحریری وضاحت جمع کرانے کی ہدایت ہے۔
PCB media officials Umer Farooq Kalson and Adnan Ali having a good time in a casino in Colombo. Cricket fans will recall that Chief Selector/Manager Moin Khan was recalled during World Cup 2015 and sacked by PCB Chairman Sheharyar Khan when he was seen in a casino in Christchurch… pic.twitter.com/eRoF534xD1
— Shakil Shaikh (@shakilsh58) September 9, 2023
قصوروار ثابت ہونے پر آفیشلز کے خلاف بورڈ کے رولز کے مطابق کارروائی کی جائے گی اور پی سی بی کنٹریکٹ کے مطابق جوئے خانہ جیسی جگہوں پر بورڈ ملازم نہیں جاسکتے۔
رونالڈو نے مراکش میں زلزلہ متاثرین کیلئے لگژری ہوٹل کھول دیا
ماضی میں قومی ٹیم کے منیجرٹیسٹ کرکٹر معین خان کے خلاف کسینو جانے پرایکشن لیا گیا تھا، ان پر بھی کسینو جانے کا الزام تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








