پاکستان کوسٹ گارڈزکی کارروائی،کروڑوں روپے مالیت کی شراب برآمد

تازہ ترین

تازہ ترین

pcg recovered liquor from balochistan

کراچی: پاکستان کوسٹ گارڈز نے اوتھل میں کارروائی کرکے کروڑوں روپے مالیت کی غیرملکی شراب برآمدکرلی، علاقے میں چیکنگ مزید سخت کردی گئی۔

پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ اوتھل کے علاقے لیاری سے بھاری مقدار میں شراب اسمگل ہونے کا خدشہ ہے جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔

گشت پارٹیوں کی انتھک کوششوں کے بعدلیاری کے ساحل سمندرمیں چھپائی گئی3805بوتل غیر ملکی شراب برآمد کر لی گئی،خدشہ ہے کہ غیر ملکی شراب اندرون ملک اسمگل ہونا تھی۔ پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت تقریبا کروڑوں روپے کے لگ بھگ ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی ایئرپورٹ پر 15 سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے والا ایف آئی اے افسر معطل

واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی تاکہ وطنِ عزیز کو اس لعنت سے نجات دلائی جا سکے اور اس مقصد کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔

Related Posts