کے ڈی اے قوانین نظر انداز، ڈونیشن آفیسر فضل محمود انچارج انسدادِ تجاوزات مقرر

تازہ ترین

تازہ ترین

کے ڈی اے قوانین نظر انداز، ڈونیشن آفیسر فضل محمود انچارج انسدادِ تجاوزات مقرر
کے ڈی اے قوانین نظر انداز، ڈونیشن آفیسر فضل محمود انچارج انسدادِ تجاوزات مقرر

کراچی میں کے ڈی اے قوانین کو نظر انداز کرتے ہوئے پراجیکٹ ڈائریکٹر مبین صدیقی نے مبینہ طور پر ڈونیشن آفیسر فضل محمود کو انسدادِ تجاوزات کا انچارج مقرر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات کراچی کو بائی پاس کر کے خود ساختہ غیر قانونی احکامات جاری کرنے والے اور لائنز ایریا پروجیکٹ پر عرصہ داراز سے بار بار پروجیکٹ ڈائریکٹر تعینات ہونے والے دوہرے عہدے کے حامل چیف انجینئر اور پی ڈی لائنز ایریا ری ڈیویلپمنٹ پروجیکٹ مبین صدیقی کی من مانیوں اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی حکم عدولیاں جاری ہیں۔

، حکومت سندھ  اور کے ڈی اے حکام کو نظر انداز کر کے کینسل شدہ پلاٹوں کو بغیر آکشن لیز کرنے اورکروڑوں روپے کی کرپشن کر کے ادارے اور اس شہر کو اربوں روپےکا مالی نقصان پہنچانے کی دستاویزات ایم ایم نیوز ٹی وی کو موصول ہو گئیں۔  مبین صدیقی کے خلاف پہلے ہی نیب میں تحقیقات جاری تھیں تاہم وہاں بھی مبینہ مک مکا کر کے آج پھر وہ باقی پلاٹ ٹھکانے لگانے میں مشغول ہو گئے۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر مبین صدیقی نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈونیشن افسر فضل محمود کو انسداد تجاوزات کا انچارج مقرر کر دیا ہے۔ جبکہ یہ عہدہ گریڈ 17 کا ہے ۔ دوسری طرف صادق خان کی ترقی کا حکم نامہ جو پہلے ہی انکوائری میں جعلی ثابت ہوا تھا اس کے باوجود صادق خان کو اسی ثابت شدہ جعلی ترقی کے حکم نامے کے تحت گریڈ 14 سے نواز رکھا ہے اور تنخواہ بھی تا حال گریڈ 14 کی ہی وصول کی جارہی ہے۔

ادارۂ ترقیات (کے ڈی اے) کے چیف انجینئر کے ڈی اے اور پی ڈی لائنز ایریا مبین صدیقی کے خلاف ایک سے زائد آئینی پٹیشنز دائر کی جا چکی ہیں اور کے ڈی اے کے مزید سینئر ملازمین و افسران ان کے خلاف آئینی پٹیشن دائر کرنے کی تیاری کر رہے ہیں تاہم مبین صدیقی تمام مسائل کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی من مانیاں اور کرپشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کے ڈی اے افسران کے بیٹے 4 سال میں گریڈ 7 سے 16 پر پہنچ گئے

Related Posts