چیئرمین پیمرانے توہین عدالت کیس میں غیر مشروط معافی مانگ لی

تازہ ترین

تازہ ترین

چیئرمین پیمرانے توہین عدالت کیس میں غیر مشروط معافی مانگ لی

اسلام آباد: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے چیئرمین محمد سلیم بیگ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اینکرز پرپابندی کوعدالتی حکم سے منسوب کرنے پرتوہین عدالت کیس میںغیر مشروط معافی مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق توہین عدالت کیس میں چیئرمین پیمرا کاتحریری جواب عدالت میں جمع کروادیا گیا جس میں چیئرمین پیمرز سلیم بیگ نے کہا کہ اپنے آپ کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ معزز عدالت ایسا سمجھتی ہے کہ فریق کے کسی عمل سے تکلیف پہنچی ہے تو اس پر انتہائی افسوس ہے اور اس پر جوابی فریق (چیئرمین پیمرا) غیر مشروط معافی مانگتے ہیں، لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ یکم نومبر کوجاری توہین عدالت کاشوکاز نوٹس واپس لیا جائے۔

چیئرمین پیمرا سلیم بیگ نے جواب میں کہا کہ 27 اکتوبرکووضاحت دی اینکرزکےدیگرٹاک شوزمیں بیٹھنےپرپابندی نہیں، میراتھون ٹرانسمشن میں اینکرز کی شرکت پر پابندی نہ ہونے کی وضاحت کی، جبکہ جہاں ضروری یا ممکن ہو متعلقہ مہمانوں کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: صحافیوں کو ٹی وی ٹاک شوز میں شرکت سے نہیں روکا گیا۔پیمرا کا وضاحتی بیان

خیال رہے کہ 26 اکتوبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے اینکرز کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرنے پر پیمرا کے عہدیداران کی سرزنش کی تھی۔

29 اکتوبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نےچیئرمین پیمرا کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا جنہوں نے اینکر پرسنز کو مختلف ٹی وی چینلز پر تجزیہ نگار کی حیثیت سے شرکت کرنے سے روک دیا تھا اور اس حوالے سے عدالتی حکم کا حوالہ دیا تھا۔

Related Posts