اسلام آباد:چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے قادیانیوں کے غیر قانونی ٹی وی چینلز سے متعلق کیس کارروائی کے لیے پیمرا کو بھجوا دیا ہے۔ صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم فورتھ پلر انٹرنیشنل ویجیلینٹ میڈیا واچ ڈاگ کے صدر فاروق مرزا نے قادیانی چینلز کی ڈش اور کیبل نیٹ ورک کے ذریعے جاری نشریات کی بندش کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی تھی۔
پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ قادیانی چینلز میں سے “کڈز زون” نامی ایک چینل رسول کریمؐ کے خاکے اور نعوذ باللہ کارٹون اسلام آباد میں بھی دکھا رہا ہے اور پیمرا کے بعض قادیانی حکام اس ناپاک سازش میں شامل ہیں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








