ووٹوں کی خریداری سے اقتدار میں آنیوالا گروپ گھر جانے کی تیاریاں کرلے،یوجی بی

تازہ ترین

تازہ ترین

People who bought votes should prepare to go home: UGB

کراچی :یونائیٹڈ بزنس گروپ کے مرکزی ترجمان گلزار فیروز،سیکریٹری جنرل سندھ ریجن اختیار بیگ،سابق نائب صدور طارق حلیم اور شبنم ظفر نے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی کے آئندہ انتخابات میں پاکستان کی بزنس کمیونٹی یو بی جی اور این بی جی الائنس کے مشترکہ امیدواروں کو ہی کامیاب کرائے گی۔

یو بی جی اپنے قائدین ایس ایم منیر اورافتخار علی ملک کی قیادت میں پہلے سے بھی زیادہ منظم ومضبوط ہے اور30دسمبر کوفیڈریشن کے80فیصد سے زائد ایگزیکٹو کمیٹی اورجنرل باڈی ممبر یو بی جی کے صدارتی امیدوار خالدتواب،سینئرنائب صدر کے امیدوار عبدالرئوف مختار اور نائب صدور کے تمام امیدواروں کے حق میں اپنے قیمتی ووٹ کا استعمال کریں گے۔

یوبی جی رہنمائوںنے کہا کہ گزشتہ سال کی طرح اب کسی کی مخصوص خواہشات کے مطابق فیڈریشن الیکشن کے نتائج نہیں آسکیں گے بلکہ ہر ووٹراپنی آزادانہ رائے کے تحت اپنے حق کو استعمال کرسکے گا اورامیدوار ووٹوں کی اکثریت سے ہی امیدوار کامیاب ہونگے۔

یو بی جی مخالفین کے شیطانی حربے اب کامیاب نہیں ہوسکتے اورنہ ہی گزشتہ سال کی طرح ووٹوں کی خریداری سے اقتدار میں آنے والے فیڈریشن الیکشن2021 میں اپنے آپ ناکامی سے بچاسکیں گے۔

یونائیٹڈ بزنس گروپ کے رہنمائوں نے مزید کہا کہ یو بی جی نے فیڈریشن چیمبرمیں اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میںملک بھر کی تاجرو صنعتکاربرادری کے نہ صرف مسائل حکومت تک پہنچائے بلکہ وہ مسائل حل بھی کرائے۔

مزید پڑھیں:ایس ایم ایز کے 70کلو واٹ لوڈ کو140کلوواٹ کیا جائے، عبدالہادی کی تجویز

انہوں نے کہا کہ یو بی جی اور این بی جی الائنس ایک نئی تاریخ رقم کرے گا ،فیڈریشن میں موجودہ برسر اقتدار گروپ بزنس مین پینل یہ جان لے کہ کھوکھلے نعروں سے الیکشن نہیں جیتے جاتے بلکہ اس کیلئے وہ محنت کی ضرورت ہوتی ہے جو ایس ایم منیر اور افتخار علی ملک کی پاکستان بھر میں پوری ٹیم نے کی ہے اس لئے گزشتہ سال سازشوں اور ووٹوں کی خریداری سے اقتدار میں آنے والا گروپ گھر جانے کی تیاریاں کرلے۔

Related Posts