لاہور: ملک میں مہنگائی اور بیروز گاری نے عوام کا جینا محال کردیا، عوام نے تنگ آکر حکومت کو بددعائیں دینا شروع کردیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ایک ویڈیو میں لاہور میں بیروزگاری اور مہنگائی سے تنگ شخص بچوں سمیت وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو جھولی اٹھا کر بددعائیں دے رہا ہے۔
پنجاب لاہور میں بیروزگاری اور مہنگائی سے تنگ شخص بچوں سمیت بزدار کو جھولی اٹھا کر بددعائیں دے رہا ہے. pic.twitter.com/L7LQdTyjlY
— Taimur Rahman (@Taimur_Laal) July 14, 2021
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے اڑھائی سال عوام پر کافی بھاری ثابت ہوئے،اشیا خوردونوش کی قیمتوں کو ایسے پر لگے کہ عام عوام کی پہنچ سے دور ہی ہوگئی ہیں جبکہ ملک میں بیروزگاری کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر گذشتہ ہفتے کے دوران ٹماٹر14.56فیصدایل پی جی 8.64فیصد، چکن11.43فیصد،پیاز8.38 فیصد، آلو1.21فیصد، لہسن 6.97فیصد اورگھی5.36 فیصد، ککنگ آئل1.31فیصد مہنگا ہوا۔
مزید پڑھیں:سندھ میں دوبارہ پابندیاں، ریسٹورنٹ، سینماء ملازمین اوراساتذہ گزربسر کیسے کرینگے؟
جبکہ دال مونگ3.79فیصد،دال مسور 0.26فیصد، دال چنا0.71فیصد،دال ماش 0.45فیصد اور چینی 0.12 فیصد سستی ہوئی۔تاہم اس سے پچھلے ہفتے کے مقابلہ میں پیوستہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح0.82فیصد اضافہ ہوا۔
وفاقی ادارہ برائے شماریات کے مطابق 24جون کو ختم ہونیوالے ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں ملک میں مہنگائی کی شرح 15.29 فیصد رہی۔
نئےبجٹ کے اثرات عوام کے لیےکرونا کی چوتھی لہر سے بھی زیادہ خطرناک ہیں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہرروز اضافہ کیا جارہاہے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران پٹرولیم مصنوعات ، گیس ، بجلی، آٹا، چینی ،گھی کی قیمتوں میں بار بار اضافہ کیا جاچکاہے, ہر پاکستانی جھولی اٹھا کر بددعائیں دے رہا ہے https://t.co/PLxaOgijiv
— Ali Asghar Awan (@AliAsghar_Awan) July 14, 2021
مسئلہ صرف بزدار نہیں، ایک طرف جہالت ہے جو افراط آبادی کی وجہ ہے، دوسری طرف اشرافیہ کے مفادات کو تحفظ فراہم کرتا یہ کرپٹ نظام ہے جو وسائل کی منصفانہ تقسیم میں رکاوٹ ہے۔
— aasim ejaz. (@aasim1966) July 14, 2021
Its too hurting and its not only him, today I spoke to one of my very close friend a totally blind pro tabdeeli man in recent past, prolonged inflation has made life hell, although he was abusing current regime but I can feel his pain being a salaried person myself.
— Ghabhroo Awan???????? (@safdarsultan) July 14, 2021
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








