عام انتخابات تاخیر سے ہوں گے یا وقت پر؟ حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں نے مشاورت سے آگے بڑھنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شیڈول کےمطابق انتخابات کی تجویز دی ہے۔
پی پی نے عام انتخابات سےمتعلق آئین کی خلاف ورزی نہ کرنے کی رائے دی اور کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات میں رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:
ڈالر بے لگام،انٹربینک میں امریکی ڈالر 262 سے بھی تجاوز کرگیا
پی ڈی ایم مردم شماری نتائج کے بعد قومی اور صوبائی اسمبلیوں کےانتخابات کی خواہاں ہے۔
پی ڈی ایم ذرائع کا کہنا ہے ابھی انتخابات کروائے تو ہمارے لیے بہت سے مسائل پیدا ہوں گے۔ معیشت کی بحالی کے بغیرعوام میں گئے تو کامیابی مشکل ہوگی۔
ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں میں اتفاق رائے نہ ہوسکا اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








