چلتی ٹرین سے فون چھیننے والا پکڑا گیا،ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

چلتی ٹرین سے فون چھیننے والا پکڑا گیا،ویڈیو وائرل

چلتی ٹرین سے فون چھیننے کو دن میں تارے نظر آگئے، ایک چور نے بھارتی ریاست بہار میں چلتی ٹرین سے مسافر کا فون چرانے کی کوشش کی لیکن چور کو یہ حرکت مہنگی پڑگئی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جیسے ہی چور نے ٹرین کی کھڑکی سے مسافر کا فون اٹھانے کی کوشش کی تو مسافر نے حاضر دماغی کا استعمال کرتے ہوئے چور کا ہاتھ پکڑ لیا اور یوں چور چلتی ٹرین میں کھڑکی پر لٹک گیا۔

سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں چور کو چلتی ٹرین کی کھڑکی سے لٹکتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے اور چلا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو ٹرین میں موجود مسافر کی جانب سے ریکارڈ کی گئی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کئے جارہے ہیں۔

Related Posts