پرتھ ٹیسٹ: پاک آسٹریلیا سیریز کے پہلے ٹیسٹ دن کا کھیل اختتام پذیر

تازہ ترین

تازہ ترین

پرتھ ٹیسٹ: پاک آسٹریلیا سیریز کے پہلے ٹیسٹ دن کا کھیل اختتام پذیر
پرتھ ٹیسٹ: پاک آسٹریلیا سیریز کے پہلے ٹیسٹ دن کا کھیل اختتام پذیر

پرتھ: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا اختتام ہوگیا ہے، پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے 346 رنز اسکور کرلئے ہیں۔

آسٹریلیا نے پہلے دن کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 346 رنز بنالیے ہیں،پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پرتھ میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

مچل مارش 15 اور ایلکس کیری 14 رنز کے ساتھ کل دوسرے روز کے کھیل کا آغاز کریں گے۔جبکہ پاکستان کی کوشش ہوگی کہ جلد سے جلد بقیہ پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا سکے۔

آسٹریلیا کی پہلی وکٹ شاہین شاہ آفریدی کے حصے میں آئی، انہوں نے عثمان خواجہ کو 41 رنز پر آؤٹ کیا جب کہ مارنس لبوشین کو 16 رنز پرفہیم اشرف نے پویلین کی راہ دکھائی۔

پی ایس ایل 9 میں انوکھی تاریخ رقم، 3 بھائی ایک ہی ٹیم میں شامل، تینوں فاسٹ بالر

خرم شہزاد نے آسٹریلیا کی تیسری وکٹ لی، انہوں نے اسٹیو اسمتھ کو 31 رنز ہر آؤٹ کیا، کیویز کی چوتھی اور پانچویں وکٹ عامر جمال نے لی، انہوں نے ٹریوس ہیڈ کو 40 اور ڈیوڈ وارنر کو 164 رنز پر آؤٹ کیا۔

Related Posts