راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے واش روم میں گرنے سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما پرویز الٰہی کی پسلیاں ٹوٹ گئیں، واقعے کی رپورٹ منظرِ عام پر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے سیاسی قیدیوں کی حتمی آرام گاہ سمجھی جانے والی اڈیالہ جیل کے واش روم میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے گر کر زخمی ہونے کی رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں بتایا گیا کہ گرنے سے چوہدری پرویز الٰہی کی 4پسلیاں ٹوٹ چکی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی پسلیاں ٹوٹنے کا انکشاف اس وقت ہوا جب پرویز الٰہی کی ایکسرے رپورٹ سامنے آئی۔ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی کو پسلیاں ٹوٹ جانے کے بعد ڈاکٹروں نے 2 ہفتوں کے آرام کا مشورہ دے دیا۔
سابق وزیر اعلیٰ کے واش روم میں گر کر زخمی ہونے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گرجانے کی وجہ سے 78 سالہ عمر رسیدہ سیاست دان چوہدری پرویز الٰہی کی بائیں آنکھ پر، ماتھے پر اور بائیں بازو بھی چوٹ آئی۔ سابق وزیراعلیٰ کے سینے کی دائیں جانب سوجن بھی ہے۔
میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واش روم میں گرنے سے سابق وزیر اعلیٰ کا گھٹنا بھی زخمی ہوا۔ چوہدری پرویز الٰہی کے ایکسرے اڈیالہ جیل میں کیے گئے جبکہ معائنہ پمز اور بے نظیر بھٹو ہسپتال کے ڈاکٹرز نے کی۔ اڈیالہ جیل کی جانب سے رپورٹ انسدادِ دہشت گردی عدالت میں جمع کرادی گئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








