صحافی نے کہاکہ خٹک صاحب یہ سپریم کورٹ کا نہیں،خصوصی عدالت کا فیصلہ ہے۔ پرویز خٹک نے کہاکہ خصوصی عدالت کا فیصلہ ہے تو آگے جائیگا، جب سپریم کورٹ کا فیصلہ آئے گا تب عملدرآمد کا دیکھیں گے۔
صحافی نے سوال کیاکہ آرمی چیف کی مدت ملازمت کے حوالے سے سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے پر کیا کہیں گے؟ ۔ پرویز خٹک نے کہاکہ قانونی ٹیم جائزہ لے رہی ہے، فیصلہ کرینگے کہ نظرثانی پرجانا ہے یا پارلیمنٹ میں۔