بی آر ٹی منصوبے میں پرانی گاڑیاں تلف کرنے کا فیصلہ، مالکان کو ادائیگی کی جائے گی

تازہ ترین

تازہ ترین

بی آر ٹی منصوبے میں پرانی گاڑیاں تلف کرنے کا فیصلہ، مالکان کو ادائیگی کی جائے گی
بی آر ٹی منصوبے میں پرانی گاڑیاں تلف کرنے کا فیصلہ، مالکان کو ادائیگی کی جائے گی

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے بی آر ٹی منصوبے سے زائد ٹریفک ختم کرنے کیلئے پرانی گاڑیاں تلف کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے بعد ٹرانسپورٹ مالکان کو ادائیگی بھی کی جائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں حکمراں سیاسی جماعت تحریکِ انصاف نے کہا کہ حکومت نے عیدالاضحیٰ کے بعد 500 ٹرانسپورٹرز کو ادائیگی کا فیصلہ کیا ہے۔

پیغام میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کی گاڑیاں پشاور بی آر ٹی منصوبے کے طے شدہ روٹس پر جاری ٹریفک کے حجم کو کم کرنے کیلئے تلف کی جائیں گی جس کیلئے ٹرانسپورٹرز کو ادائیگی کا فیصلہ کیا گیا۔

تحریکِ انصاف کی جاری کردہ معلومات کے مطابق بس روٹ پر چلنے والی ٹرانسپورٹ کے مالکان نے حکومت کو درخواستیں دے دی ہیں۔ حکومت گاڑیاں تحویل میں لینے کے بعد تلف کردے گی۔

معلومات کے مطابق ویگن مالکان کو تلف کردہ گاڑیوں کے عوض  8 سے 10 لاکھ روپے ادائیگی کی جائے گی جبکہ بس مالکان کو فی کس 8 سے 15 لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے۔ 

Related Posts