کوالیفائرمیچ، پشاور زلمی کی ٹاس جیت کر ملتان کیخلاف بیٹنگ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو: جیو نیوز)

کراچی: پشاور زلمی نے ایچ بی ایل، پی ایس ایل 9 کے کوالیفائر میچ میں ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کے خلاف بیٹنگ کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کوالیفائر میچ کے دوران پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم اور ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کے مابین ٹاس ہوا جو بابر اعظم نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ملتان سلطانز میں طیب طاہر کی جگہ خوشدل شاہ شامل ہوئے ہیں جبکہ پشاور زلمی کی ٹیم میں ایمل خان اور نوین الحق کی جگہ سلمان ارشاد اور پال والٹر کو جگہ دی گئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین میچ کا باضابطہ آغاز ہوچکا ہے۔

بابر اعظم کی جانب سے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد صائم ایوب اور کپتان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو پہلے اوور کی پانچویں گیند پر صائم ایوب 4گیندوں پر صرف 1 رن بنا کر ڈیوڈ ویلی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

صائم ایوب کا کیچ یاسر خان نے پکڑا۔ صائم ایوب کی پویلین واپسی کے بعد کپتان بابر اعظم اور محمد حارث نے کریز سنبھالی۔ دونوں کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل کا آغاز کردیا ہے۔ پشاور زلمی نے 5اوورز میں 1وکٹ کے نقصان پر 42رنز بنالیے۔

Related Posts