ابوظہبی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 میں اسلام آباد یونائیٹیڈ کو بڑی شکست دے کر پشاور زلمی کی ٹیم فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹیڈ نے پشاور زلمی کو جیتنے کیلئے 175 رنز کا ہدف دیا تھا، جس پر زلمی کے کھلاڑیوں نے شاندار بیٹنگ کی اور مطلوبہ ہدف 17ویں اوور کے دوران پورا کر لیا۔
پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائٹیڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اسلام آباد کے حسن علی نے 16 گیندوں پر 45 رنز بنائے، کولن منرو نے 29 گیندوں پر 44 جبکہ برانڈن کنگ 16 گیندوں پر 18 رنز بنا سکے۔
دوسری جانب پشاور زلمی کے حضرت اللہ زازئی 44 گیندوں پر66 رنز اسکور کرکے ایک بار پھر چھا گئے۔جوناتھن ویلز نے 43 گیندوں پر 55 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے مشکلات پیدا کیں۔
شعیب ملک نے بھی پشاور زلمی کیلئے کھیلتے ہوئے صرف 10 گیندوں پر 32 رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ اسلام آباد یونائیٹیڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے تھے۔
جواباً اسلام آباد یونائیٹیڈ کی ٹیم نے 16ویں اوور کی 5ویں گیند پر صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز کا ہدف پورا کر لیا۔ کامران اکمل 6 گیندوں پر 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ حضرت اللہ زازئی کو محمد وسیم نے آؤٹ کیا۔
صرف 44 گیندوں پر 66 رنز بنانے والے حضرت اللہ زازئی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا جن کی اننگز میں 4 چھکے اور 6 چوکے شامل ہیں۔پی ایس ایل 6 کے فائنل میں پشاور زلمی کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہوگا۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل پاکستان سپر لیگ 6 کے پہلے ایلیمنٹر میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو پی ایس ایل کی دوڑ سے باہر کردیا۔
آج سے 2 روز قبل پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹس کے نقصان پر 175 رنز بنائے جس کے بعد پشاور زلمی نے دھواں دھار بیٹنگ شروع کی۔
مزید پڑھیں: زلمی سے سنسنی خیز مقابلہ،کراچی کنگز پی ایس ایل کی دوڑ سے باہر
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








