مشکلات کا شکار ہونے کے بعد پشاور زلمی کا کم بیک، اسلام آباد کو 198 رنز کا ٹارگٹ

تازہ ترین

تازہ ترین

پی ایس ایل 8 کے میچ میں محمد عامر کی تباہ کن بولنگ کے بعد پشاور زلمی نے شاندار کم بیک کیا اور کراچی کنگز کو جیت کیلئے 198 رنز کا ہدف دیدیا۔ محمد عامر نے پہلے ہی اوور میں بابر اعظم اور محمد حارث کو آؤٹ کردیا تھا۔

پاکستان سپر لیگ 8 کے 17 ویں میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جسے محمد عامر نے ابتدائی اوورز میں صحیح ثابت کردیا۔

فاسٹ بولر محمد عامر نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے پہلے ہی اوور میں پشاور زلمی کو 2 زور دار جھٹکے دیئے اور محمد حارث اور کپتان بابر اعظم کو ایل بی ڈبلیو کرکے چلتاکردیا دونوں کوئی رن نہ بناسکے جبکہ اپنے دوسرے اوور میں صائم ایوب کو ایک بھی ایک رن پر پویلین بھیج دیا۔

فاسٹ بولر محمد عامر کو گزشتہ کئی دن سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا لیکن آج کی شاندار پرفارمنس پر انہوں نے سب کو حیران کردیا۔

ایک موقع پر پشاور زلمی کے محض 2 رنز پر 3 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے تاہم اس کے بعد ٹیم ٹام کوہلر کیڈ مور اور حسیب اللہ نے ٹیم کو سنبھالا دیا، حسیب اللہ 29 گیندوں پر 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا دھچکا، سخت چیلنج کا سامنا ہوگا

حسیب اللہ کے بعد روومین پاول میدان میں آئے، انہوں نے بھی جارحانہ انداز اختیار کیا اور 34 گیندوں پر 4 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 64 رنز جڑ دیئے۔

دوسری جانب سے کیڈ مور نے انتہائی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی، انہوں نے 45 گیندوں پر 56 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے، عامر جمال نے 5 گیندوں پر 2 چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 13 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر نے صرف 26 رنز دے کر 4، تبریز شمسی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ عاکف جاوید 58 رنز دے کر مہنگے ترین بولر رہے۔

پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے 4، 4 پوائنٹس ہیں، دونوں ٹیمیں بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔

Related Posts