پاکستان سپر لیگ 7، پشاور زلمی کا ٹاس جیت کر کوئٹہ کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان سپر لیگ 7، پشاور زلمی کا ٹاس جیت کر کوئٹہ کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ
پاکستان سپر لیگ 7، پشاور زلمی کا ٹاس جیت کر کوئٹہ کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

لاہور: قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا 22واں میچ کھیلا جارہا ہے، پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی بالنگ کیلئے میدان میں اتر گئے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کے مابین ٹاس ہوا جو وہاب ریاض جیت گئے اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:

پی ایس ایل 7 میں ملتان سلطانز کے بیٹر صہیب مقصود کے ہاں بیٹی کی پیدائش

پی ایس ایل 7 میں ملتان سلطانز کی ٹیم 6 میچز جیت کر سب سے آگے ہے۔ لاہور قلندرز 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ اسلام آباد یونائٹیڈ تیسرے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چوتھے جبکہ پشاور زلمی پانچویں نمبر پر موجود ہے۔ 

اوپنر حضرت اللہ زازئی اور وکٹ کیپر محمد حارث نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بیٹنگ کا آغاز کیا ہے۔ لیام لیونگ اسٹون، شعیب ملک، حسین طلعت، ردر فورڈ، بین کٹنگ، عثمان قادر، وہاب ریاض، محمد عمر اور سلمان ارشاد پشاور زلمی کی پلیئنگ ٹیم کا حصہ ہیں۔ 

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 7 کے دوران پشاور زلمی نے اپنے آخری میچ میں کراچی کنگز کو شکست دی تھی جبکہ گلیڈی ایٹرز کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اپنے آخری میچ میں لاہور قلندرز نے آؤٹ کلاس کیا تھا۔

Related Posts