پیٹرول 78اور ڈیزل 100روپے سستا، نجی ٹی وی نے خبر نشر کردی، حقیقت کیا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

پیٹرول
(فوٹو: آن لائن)

پیٹرول کی قیمت میں 78 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 100روپے کی کمی سے متعلق نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر آج بھی زیر گردش ہے، نجی ٹی وی نے خبر نشر کردی، تاہم حقیقت کچھ اور نکلی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر زیر گردش نوٹیفکیشن میں دعویٰ کیا گیا کہ پیٹرول کی قیمت میں 78 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 300.41 روپے فی لیٹر ہو گئی، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 100 روپے کمی کے بعد اسے 420.35 روپے فی لیٹر میں فروخت کیا جارہا ہے۔

نجی ٹی وی پر نشر کی جانے والی خبر نے پیٹرول اور ڈیزل صارفین میں خوشی کی لہر دوڑا دی، تاہم کچھ ہی وقت کے بعد سچ سامنے آگیا۔ اس دعوے کی اصل حقیقت یہ ہے کہ قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن مکمل طور پر جعلی ہے۔ نجی ٹی وی سے خبر نشر ہونے پر حکام نے وضاحت جاری کردی۔

خیال رہے کہ ایران جنگ کے تناظر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری بھرکم اضافہ ہوا ہے، جنگ بندی میں پیشرفت کے بعد عوام کو قیمتیں گرنے کی امید تھی، تاہم متعلقہ حکام کا ماننا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ ترجمان وزارتِ پیٹرولیم نے میڈیا سے جعلی خبروں کو پھیلانے سے گریز کی اپیل کی۔

Related Posts