پیٹرول کی قیمت میں 9روپے 99 پیسے فی لیٹر اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

پیٹرول
(فوٹو: آن لائن)

بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں اگلے پندرہ دن کے لیے 9.99 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 18 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔

پچھلے پندرہ دن کے جائزے میں 30 جون کو پیٹرول اور ایچ ایس ڈی کی قیمتوں میں 7.54 روپے اور 9.56 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔

پیٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتیں بالترتیب 265.61 روپے اور 277.45 روپے فی لیٹر ہیں۔

نئی قیمتیں آدھی رات سے لاگو ہوچکی ہیں۔

Related Posts