اسلام آباد: 15 جولائی سے ملک بھر میں پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 11 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 2 روپے 40 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی تجاویز موجودہ پٹرولیم لیوی کے مطابق تیار کی گئی ہیں، پٹرولیم لیوی میں ردو بدل میں قیمتوں میں ردو بدل ہو سکتا ہے۔
ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں ڈیڑھ روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت ایک روپیہ چالیس پیسے بڑھانے کی تجویز پیش کی گئی ہے ، قیمتوں میں اضافے کی تجاویز موجودہ پٹرولیم لیوی کے مطابق تیار کی گئی ہیں۔
ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کل وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد ہوگا ، تاہم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفیکشن وزارت خزانہ جاری کرے گی۔ واضح رہے کہ نئی قیمتوں پر عملدرآمد کل رات بارہ بجے سے ہوگا۔