پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا 18 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا 18 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا 18 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

 لاہور: پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 18 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے پیٹرول پمپس پر ہڑتال اور مطالبات کے حوالے سے بینرز آویزاں کردیے گئے، پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری کے مطابق کم سے کم اجرت 25 ہزار ہوگئی، ڈیلرز کا کمیشن بڑھایا جائے، بجلی بھی مہنگی ہوگئی، لوڈشیڈنگ سے جنریٹرز کے اخراجات بڑھ گئے۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت وعدے کے مطابق ڈیلرز کا کمیشن 6 فیصد کرے، دوسری طرف کیماڑی آئل انسٹالیشن ایریاز میں بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہونے کے سبب آئل ٹینکرز کی نقل وحرکت رک گئی ہے۔

چیئرمین آل پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی میر شمس شاہوانی کا کہنا ہے کہ کیماڑی کے علاوہ کورنگی اور پورٹ قاسم کے آئل انسٹالیشن ایریاز میں بھی بارش کا پانی تاحال جمع ہے، 6 ہزار کے لگ بھگ آئل ٹینکرز فلنگ کے منتظر ہیں، کیماڑی کے متاثرہ انسٹالیشن ایریا میں قائم21 آئل درآمد کرنیوالی کمپنیوں کے آئل ٹرمینلز کے سامنے بارش کا پانی موجود ہے، اتوار سے اب تک کسی بھی آئل ٹینکر کی فلنگ نہیں کی جاسکی۔

اُن کا کہنا تھا کہ فلنگ کا عمل معطل ہونے کے سبب ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل رک گئی، ان حالات کے سبب ملک بھر میں ایندھن کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے، وفاقی و صوبائی حکومتیں پانی کی نکاسی کیلیے ہنگامی بنیادوں پر انتظامات کریں۔

Related Posts