پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے 10 پیسے فی لیٹر تک اضافے کی سمری ارسال

تازہ ترین

تازہ ترین

OGRA proposes cut in petroleum products up to Rs44.07 per litre
Petrol-Prices.

لاہور:آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے 10 پیسے فی لیٹر تک اضافے کی سمری ارسال کر دی۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کرے گی جبکہ اس پر اطلاق یکم جنوری 2020 سے ہوگا۔ اوگرا کی جانب سے ارسال کی گئی سمری میں لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 8 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 10 پیسے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 25 پیسے فی لیٹر اور پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں گیس بحران کی وجہ سندھ حکومت خود ہے، وزیر توانائی عمرایوب

Related Posts